کرائمز

رہائشی مکان میں قائم گٹکا ماوا کے کارخانے پر پولیس کا چھاپہ،ملزمان گرفتار

کراچی:(کرائم رپورٹر)نیو کراچی پولیس کی دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کاروائی رہائشی مکان میں قائم گٹکا ماوا کے خفیہ کارخانے پر چھاپہ نیو کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر سیکٹر الیون آئی کے ایک رہائشی مکان میں کاروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارادوران کاروائی ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا ملزم سیڑھیوں سے چڑھ کر چھت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا گرفتار ملزم کی شناخت عدنان ولد جمیل کے نام سے ہوئی جب کہ فراری ملزم کی فیضان عرف ساکو ولد محمد یوسف کے نام سے ہوئی پولیس نے موقع سے ملزم عدنان کے قبضے سے 50 پڑیاں تیار گٹکا ماوا برامد کیا پولیس نے مکان کے اندر سے 1 عدد بوری ریپر اور گٹکاماوا پیکنگ مشین برنگ کریم اور فیروزی برامد کر لیا ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 188/2024 گٹکاماوا ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ فراری ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button