علاقائی خبریں

دیہی مرکز صحت مانگا منڈی وزیر اعلی پنجاب کا تا حال منتظر

لاہور (میاں عامر احمد شیخ) دیہی مرکز صحت مانگا منڈی دلہن بن کر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے انتظار میں مہینوں پہلے تزئین و آرائش کیلئے بند کیا گیا ہسپتال کام مکمل ہونے کے بعد بھی کھل نا سکاتفصیلات کے مطابق دیہی مرکز صحت مانگا منڈی کو چھتوں کی ضروری مرمت چھوڑ کر ظاہری حسن دکھانے کیلئے بند کیا گیا تمام دیہی مراکز صحت کو ایک جیسا بنانے کیلئے ایک انتظار گاہ کا ہال اور کمرے کو گرا کر عمارت چھوٹی کی گئی خستہ حال چھتوں کی مرمت کی بجائے نئی ٹائلیں سیلنگ اور رنگ و روغن کے غیر معیاری اور غیر ضروری کام پر کروڑوں روپے ضائع کئے گئے جبکہ ہسپتال میں بنیادی سہولیات موجود ہی نہیں ہیں اس ہسپتال میں روزانہ چھ سے سات سو مریض روزانہ او پی ڈی میں چیک اپ کیلئے آتے تھے جنہیں پارکنگ میں ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے ہسپتال کی بلڈنگ دلہن کی طرح سجا کر خالی عمارت کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انتظار میں افتتاح کروانے کیلئے بند رکھا ہوا ہے لیبارٹری ، ایکسرے روم، لیبر روم سب غیر فعال ہونے کیوجہ سے عوام مہنگے پرائیوٹ ہسپتالوں میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں سماجی رہنماؤں تاجر رہنماؤں اور سول سوسائٹی فورم مانگا کے ممبران نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال کی عمارت میں مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنا شروع کیا جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button