سیالکوٹ :اغواء اور مبینہ گینگ ریپ میں ملوث 5رکنی گینگ گرفتار
سیالکوٹ / تھانہ ائیر پورٹ (چودھری مرید حسین باجوہ) پولیس کی دبنگ کاررواٸی ،کوٹھے پردھان سنگھ 2خواتین کے اغواء اور مبینہ گینگ ریپ میں ملوث 5رکنی گینگ گرفتار.تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ کوٹھے پردھان سنگھ کے قریب بسواری رکشہ دربار بھائی جان سے آنے والی 2 خواتین مسمات تبسم ارشاد اور فائزہ بی بی کے رکشہ کو 5 کس نامعلوم نقاب پوش ملزمان نے زبردستی روکا اور ایک ڈیرہ پر لے جاکر تشدد کانشانہ بنایا اور دونوں خواتین کے ساتھ باری باری زنا بالجبر کیا اور بعد ازاں بیہوشی کی حالت میں ماجرہ روڈ پر پھینک دیا.ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہدایت جاری کیں. جس پر ڈی ایس پی سمبڑیال سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ سب انسپکٹر امجد علی کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیم ورک سے وقوعہ میں ملوث 5 ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت
1.ظہور حسین شاہ عرف جورے شاہ ولد مقبول حسین شاہ
2.محمد علی عرف سونی شاہ ولد عنایت شاہ سکنائے میراں پنڈی
3. محمد جاوید ولد محمد حسین
4.امجد اقبال ولد بشیر شاہ
5.حسن شاہ ولد باقر شاہ سکنائے کوٹھے چشتیاں
۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے خواتین کے ساتھ گینگ ریپ کرنے کا اعتراف کیا ہے-گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و جوانوں کو ملزمان کو گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ہے۔