بیوپاری سے 7 لاکھ سے زائد کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار
حیدرآباد (چودھری مرید حسین باجوہ) *سی آئی اے حیدرآباد کی کامیاب کارروائی، پھولوں کے بیوپاری سے 7 لاکھ سے زائد کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتارایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے CIA پولیس حیدرآباد کی بلدیہ پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائی گزشتہ ماہ تھانہ بلدیہ کی حدود پنیاری واہ بائی پاس روڈ پر پھولوں کے بیوپاری ساحل جان مسیح سے 4 سے 5 ڈکیت اسلحہ کے زور پر 750,000 روپے کیش رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تھے، ڈکیتی کی اس واردات کا مقدمہ کرائم نمبر 46/2024 زیر دفعہ 397 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ بلدیہ میں درج ہےڈی ایس پی CIA محمد اسلم لانگاہ اور انکی ٹیم نے SHO بلدیہ انسپیکٹر نور مصطفی پٹھان کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی اس واردات میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیاگرفتار ملزمان کی شناخت فیاض ناریجو، غلام مصطفی ناریجو، شوکت ملاح، شنکر کولہی اور عادل ناریجو کے ناموں سے ہوئی گرفتار ملزمان کے قبضے سے لوٹی گئی کیش رقم 7 لاکھ 50 ہزار اور واردات میں استعمال ہونے والی ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی حیدرآباد پولیس کی جانب سے ڈکیتی کی واردات میں لوٹی گئی رقوم برآمدگی کے بعد اسکے اصل مالک ساحل جان کے حوالے کردی گئی گرفتار ملزمان سے مزید انویسٹیگیشن جاری جبکہ ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد