کرائمز

اسلام آباد پولیس متحرک ، 10 منشیات فروش گرفتار

اسلام آباد(کرائمز پوائنٹ )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کی ”نشہ اب نہیں ”تحریک جاری، گزشتہ 24گھنٹوں کے دورا ن10منشیا ت فروشوں کو گرفتارکرلیا گیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور شراب برآمد، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت کو منشیات سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی ” نشہ اب نہیں ” تحریک جاری ہے،ان احکامات کی روشنی میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران پولیس ٹیمو ں نے مختلف قانونی کارروائیو ں کے دورا ن10منشیا ت فروشوں کی گرفتار ی عمل لائی، تھانہ مارگلہ پولیس ٹیم نے 08 ملزمان صہیم خان، شایان شاہد، عبدالباسط، بلال صادق، حماد عنرانی، حیدر زمان ، عمر مختار اور احمد گل کو گرفتار کرکے چار بوتلیں شراب برآمد کر لیں، تھانہ شمس کا لونی پولیس نے دو ملزمان محمد عمران اور جابر حسین کو گرفتار کرکے 44گرام ائس برآمد کرلی ، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، ڈی آئی جی آپر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناونے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button