علاقائی خبریں

پنجاب یونیورسٹی میں شجر کاری مہم جاری

لاہور (آئی این پی)وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق اورانسٹیٹیوٹ آف زوالوجی میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگا ئے ۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریبات میں چیئرمین شعبہ ایڈوانسڈ سٹڈیزان ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد فاروق، سیکریٹری اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن ڈاکٹر محمد اسلام ، ڈائریکٹر انسٹیٹیو ٹ آف زوالوجی پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ روحی، چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر محمد اکبرخان، فیکلٹی ممبران اور ملازمین نے شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچنے کےلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانا ضروری ہے ۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی اساتذہ ، ملازمین اور طلباءپر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اردگرد درخت لگائیں اور بہتر مستقبل کے لیے ان کی دیکھ بھال کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button