کرائمز

پوٹھوہار ،مختلف مقدمات میں مطلوب02 اشتہاری مجرمان گرفتار

راولپنڈی/ پوٹھوہار (کرائمز پوائنٹ )پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی کاروائی،مختلف مقدمات میں مطلوب02 اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دھوکا دہی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سہیل کو گرفتار کر لیا،کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شہباز حسین کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرمان گزشتہ سالوں سے راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھا،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کاروایاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button