کرائمز

کراچی پولیس ان ایکشن ، متعدد گرفتار ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

کراچی(کرائمز پوائنٹ )ضلع ایسٹ پولیس کی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کامیاب کاروائیاں ایس ایس پی ایس فرخ رضا پولیس کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 148 ملزمان گرفتار پولیس اور ملزمان کے درمیان 10 مختلف مقابلوں میں 01 ہلاک اور 08 زخمی سمیت 17 ملزمان کو گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان میں 47 اسٹریٹ کرمنلز 18 منشیات فروش اور 07 گٹکا ماوا فروش شامل ہیں گرفتار ملزمان سے 03 رائفلز 43 مختلف اقسام کی پسٹلز بمعہ ایمونیشن 03 پیکنگ مشین 02 مکسچر مشین 02 گرینڈر مشین 04 بورے کیمیکل پاؤڈر 13 کلو سے زائد (13395 گرام) چرس 150 کلو چھالیہ 39 کلو اور 3480 پڑیاں تیار گٹکا ماوا برآمد کیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 23 موٹر سائیکلز 14 موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد کی گئی ملزمان کی گرفتاری شاہراہِ فیصل گلشنِ اقبال بلوچ کالونی نیو ٹاؤن بہادر آباد عزیز بھٹی فیروز آباد بریگیڈ گلستانِ جوہر پی آئی بی کالونی ٹیپو سلطان جمشید کواٹرز سولجر بازار محمود آباد مبینہ ٹاؤن سچل سائٹ سپر ہائی وے اور سہراب گوٹھ کے علاقوں سے عمل میں لائی گئی ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے ملزمان کو متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button