قصور :عدل منہاس لاہوری کی زیر صدارت محفلِ مشاعرہ کا انعقاد
مصطفی آباد/للیانی(نمائندہ خصوصی) بزمِ اربابِ ذوق کے زیر اہتمام عدل منہاس لاہوری کی زیر صدارت محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ۔جس کے مہمانان خصوصی اسلم شوق،عبدالقدوس کیفی،زاہد صدیقی، اور طاہر نعیم تھے، جبکہ نقابت کے فرائض ملک ارشاد نے سر انجام دئیےتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بزم ارباب ذوق کے زیر اہتمام دی گیٹ آف نالج سکول میں عدل منہاس لاہوری کی زیر صدارت ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانان خصوصی اسلم شوق، عبدالقدوس کیفی، زاہد صدیقی اور طاہر نعیم تھے جبکہ نقابت کے فرائض ملک ارشاد نے سرانجام دیے، دیگر شعراء میں فقیر کامل، ا،شتیاق حسین اثر، ملک شریف ارشد، یسین یاس، حافظ صادق فدا، میاں جمیل احمد، مزمل زائر، صابر علی میراں، ملک لیاقت علی کنول،ملک عبدالعزیز انجم، چوہدری نزر علی، اللہ دتہ قادری اور مبشر حصار شامل تھے،اس موقع پر محمد شبیر سندھو، وقار عظیم ادیب، اظہر صدیق انصاری،چوہدری محمد رضا، پروفیسر اصغر صدیق کنور، ڈاکٹر غلام مصطفے ترنم، چوہدری رضوان اکرم، استاد اسد علی ، وقاص ساحل کمبوہ، محمد علی عطاری، شیخ انس غلام مصطفے، محمد اکرام اور محمد یوسف نے تمام شاعروں کو ان کے بہترین کلام پر کھل کر داد دی۔