کرائمز

کراچی :کھارادر ملازم ہی 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ نکلا

ڈسٹرکٹ سٹی(کرائمز پوائنٹ )2 روز قبل کھارادر کے علاقے میں بینک کے باہر سے 50 لاکھ روپے ڈکیتی کا معاملہ،بینک میں رقم جمع کرانے والا ملازم ہی ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ نکلا, ایس ایس پی سٹی عارف عزیز.،کھارادر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے ماسٹر مائنڈ ملازم کو گرفتار کرلیا, ایس ایس پی سٹی.،ملزم کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی ہے.،ملزم نے اپنے دیگر 3 ساتھیوں کے ساتھ ملکر اس ڈکیتی کا ڈرامہ رچایہ, ایس ایس پی عارف عزیز.،ملزم کو CCTV فوٹیج میں مشتبہ حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے.،اس وقوعہ کا مقدمہ 146/24 بجرم دفعہ 392/397 تھانہ کھارادر میں درج ہوا.،ملزم کا ساتھی اسامہ موٹر سائیکل پر آیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے ملزم سمیر سے پیسوں سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگیا.،ملزم کے دیگر 2 ساتھی معیز تنولی اور عاقب عرف گاڑی بیک اپ کے طور پر پیچھے کھڑے تھے.، ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے, نیز دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button