کرائمز
مطلوب منشیات سپلائر ایک کلو سے زائد منشیات سمیت گرفتار
کراچی( شیراز علی) مطلوب منشیات سپلائر ایک کلو سے زائد منشیات سمیت گرفتار ملزم کو خفیہ اطلاع پر نواب کالونی سے گرفتار کیا گیا ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری 1020 گرام چرس برآمد ہوئی ملزم کو ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن سب انسپکٹر سید ظفر علی شاہ نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ملزم کے نیٹ ورک کے بابت مزید تفتیش کی جارہی ہے۔