کرائمز

شجاع آباد ،مضر صحت گوشت کی فروخت سر عام جاری ، جعلی مہریں لگانے کا انکشاف

شجاع آباد(کرائمزپوائنٹ )میں محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے تین روز قبل میڈیا کی نشاندھی پر لوڈر رکشہ پہ لوڈ مضر صحت اور مردار گوشت کی 5 من سے زائد بڑی مقدار کو دھر لیا اور ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمہ بھی درج کروا دیاپوچھ گچھ پر قصاب اور اسکے کارندوں نے بتایا کہ یہ ہمارا معمول کا کام ہے کہ علاقہ سے مردار جانور اونے پونے خرید کر گوشت بناتے اور اوپر ڈاکٹرز کی جعلی سٹیمپ لگ کر اسے مقامی ہوٹلز اور بنوں بیف پلائو کی شاپس پر بھی سپلائی کرتے ہیں جبکہ لیہ میں بھی چند ضمیر فروش قصابوں کیجانب سے مضر صحت اور مردار گوشت کی سپلائی کا مکروہ دھندہ زور شور سے جاری ہے جبکہ محکمہ لائیو سٹاک اور فود اتھارٹی کی دیرینہ پراسرار خاموشی بہت سے سنگین سوالات کو جنم دے رہی ہے اس واقعہ کے بعد گوشت کے شوقین اہلیان لیہ میں بھی شدید تشویش پائی جاتی ہے۔اور متعلقہ اداروں سے مکروہ دھندے میں ملوث قصاب مافیا اور انکے نجی سلاٹر ہائوسز کے خلاف مؤثر کاروائیاں عمل میں لانے کا مطالبہ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button