کرائمز

مصطفے آباد سروس روڈ پر قبضہ مافیا نے پنجے جما لیے ، حکام بالا نوٹس لیں

مصطفے آباد /للیانی (حمید قصوری سے )مصطفے آباد للیانی میں چارہ منڈی کے سامنے مین فیروز پور روڑ کے سروس روڑ کو کئی ماہ سے ریت بھرے وزنی ٹرالوں نے اپنے قبضہ میں لے رکھا ہے ریت کے بھرے وزنی ٹرالوں کی وجہ سے مین فیروز پور روڑ کا سروس روڑ جگہ جگہ سے بیٹھ رہا ہے اور خستہ حالی کا شکار بھی ہو رہا ہے ان ریت کے ٹرالوں کے سروس روڑ پر کھڑا ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانگی بھی متاثر ہوتی ہے اور حادثات میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے ان ریت کے وزنی ٹرالوں کے کئی کئی روز تک کھڑا رہنے کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنہ کرنا پڑتا ہے اس قبضہ معافیہ کے خلاف مقامی انتظامیہ کسی قسم کی کوئی کاروائی نہ کر سکی ہے مصطفی آباد للیانی اور گرد و نواح کی عوام نے ڈی سی او قصور سے اس ریت کے ٹرالا مالکان اور اس قبضہ مافیہ کے کے خلاف کاروئی اور سروس روڑ کو خالی کروانے کا مطالبہ کر دیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button