کرائمز
چوبارہ پولیس کی کارروائی ، ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
لیہ (کرائمز پوائنٹ )تھانہ چوبارہ پولیس کی جرائم عناصر کے خلاف کاروائیاں،2 ملزمان گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد،ملزمان یعقوب سے 12 بور رائفل برآمد اور تونسہ کے رہائشی ظہور سے 30 بور پسٹل برآمد کر لیا گیا،ملزم ظہور نے پسند کی شادی پر اپنے بہنوئی کو فائرنگ کر کے جان سے مارنے کی بھی کوشش کی تھی،ملزم ظہور نے چک نمبر 370 بی ٹی ڈی اے میں رمضان نامی شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا،ملزمان کے خلاف 2 الگ الگ مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا،مزید تحقیقات جاری،کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ایس ایچ او یاسر گرمانی