کرائمز

چونیاں ڈاکو راج قائم ، پولیس بے بس ، تاجر عدم تحفظ کا شکار

چونیاں(محمدشہزادمغل) تھانہ چھانگا مانگا کی حدود میں ڈاکو بے لگام، پولیس بے بس تاجر عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں مین جمبر روڈ پر واقع الفتح سپرے سنٹر پر ڈکیتی کی واردات دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے سپرے سنٹر کے مالک اور گاہکوں کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ایک ہفتہ میں درجنوں وارداتیں کی پولیس سراغ لگانے میں ناکام ہے تفصیلات کے مطابق چھانگامانگا کی حدود میں ڈکیتیوں چوریوں اور راہزنی کی وارداتوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے ڈاکو گن پوائنٹ پر 5 موبائل فونز، نقدی ایک لاکھ اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر باآسانی فرار ہو گئے ڈکیتی سے متاثرہ تاجر نے مزید بتایا کہ حسب ضابطہ پولیس 15 کی کال پر تاخیر سے پہنچی، تھانہ چھانگا مانگا کی حدود میں وارداتوں کا سلسلہ عروج پر ہے مختلف مارکیٹوں کے تاجر متعدد بار پولیس کے حکام کو چوری، ڈکیتی بارے آگاہ کر چکے ہیں 8 سے 10 دنوں میں سینکڑوں افراد لٹ چکے ہیں درجنوں ایف آئی آر ہو چکی ہیں پولیس کے کان پر جوں تک نہ رینگی متاثرین میں سے کسی کو انصاف نہ مل سکا وارداتوں میں کمی کی بجائے ڈکیتی کی وارداتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے دو ڈاکوؤں نے پولیس کے ناک میں دم کر رکھا ہے۔ آر پی او شیخوپورہ ریجن، ڈی پی او قصور اور ڈی ایس پی چونیاں واقع کا نوٹس لیں ہمیں ریکوری کروائیں تاخیر سے پہنچنے والی پولیس ٹیم نے سپرے سنٹر سے شواہد اکھٹے کئے اور کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button