ڈاکٹر عبدالحق انصاری جگر کے عارضہ کے باعث شدید علیل
نارووال(نامہ نگار)پی ایم اے کے صدر و ممتاز سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالحق انصاری جگر کے عارضہ کے باعث شدید علیل۔پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل،وینٹیلیٹر پر منتقل۔چند ماہ قبل ہی جگر کا ٹرانسپلانٹ ہوا تھا۔ سیاسی سماجی صحافتی اور میڈیکل کے حلقوں میں گہری تشویش۔صحت یابی کے لئے خصوصی دعاؤں کی درخواست۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عبدالحق انصاری کو جگر کے عارضہ میں مبتلا ہو گئے اور انہیں دوبارہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ لاہور میں داخل کروادیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں وینٹیلیٹر پر منتقل کر دیا ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالحق انصاری کا چند ماہ قبل ہی جگر کا ٹرانسپلانٹ ہوا تھا اور ڈاکٹر عبدالحق کی بیٹی نے والد کو لیور ڈونیٹ کیا تھا تاہم دوبارہ طبعیت بگڑنے پر انہیں پی کے ایل آئی داخل کروا دیا گیا ہے۔سیاسی سماجی صحافتی اور میڈیکل کے حلقوں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے تمام اہل اسلام سے صحت یابی کے لئے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی ہے۔