درخت بیری کی چائنہ کٹنگ کے بعدثبوت مٹانے کی کوشش جاری
چیچہ وطنی (منیر احمد سیال) گزشتہ کچھ عرصہ قبل انتظامیہ نے پلازہ مالک سے ملی بھگت کرکے موجود سرسبزسایہ دار درخت بیری کی چائنہ کٹنگ کی گئی تھی جواب ثبوت مٹانے کی کوشش جاری ہے اس حوالہ سے متعددشہریوں نے میڈیاکوبتلایاکہ جی روڈکسووال پر بیری کادرخت ایک یادگارہے جب کسووال چھوٹاسابس سٹاپ تھامسافروں کیلئے کسی مسافروں کیلئے نعمت کسی نعمت سے کم نہیں تھی جہاں سے لوگ بسوں سے اترکر اسی درخت تلے آرام کے بعد تانگوں پرسوارہوکرمنزل کی جانب رواں ہوتے تھے دوسری جانب عوامی وسماجی حلقوں نے بھی انتظامیہ کے رویہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے کہناتھاکہ ایک طرف حکومت ماحولیاتی آلودگی پرقابوپانے کیلئے بلین ٹری سونامی توکبھی گرین پاکستان کے دعوے کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف درختوں کی حفاظت پر مامور اہلکاروں چوروں ڈاکوؤں سے کم نہیں جودرخت اگانے اورحفاظت کی بجائے ڈکارنے پرلگے ہیں اس کیساتھ ہی چیف سیکریٹری پنجاب سے فوری نوٹس لے کرذمہ داروں کیخلاف مقدمہ درج کرانے کامطالبہ کیاہے۔