کرائمز
جائیداد تنازع ،ماںپر بہیمانہ تشدد ، مقدمہ درج
لاہور(ندیم نواب مغل ) خون سفید ہوگیا، فیکٹری ایریا کے علاقہ میں جائیداد سے حصہ نہ دینے پر بیٹے اور بہو نے ماں کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم انیس الرحمان اور اسکی بیوی ماہ جیبن گھر بیچ کر اپنے حصہ کا مطالبہ کرتے رہے،ملزم انیس الرحمان نے بیوی کے ساتھ مل کر 60 سالہ سگی ماں کو تشدد کا نشانہ بنایا، بدبخت بیٹے کے تشدد سے ماں کے جسم پر زخموں کے نشان پڑ گئے، ملزم ڈنڈوں اور گھونسوں سے سگی ماں کو مارتا پیٹتا رہا، 70 سالہ متاثرہ خاتون منور بی بی نے اندراج مقدمہ کے لیے پولیس کو درخواست جمع کرادی، چوکی پنجاب سوسائٹی پولیس ٹال مٹول سے کام لینے لگی، متاثرہ خاتون کا میڈیکل رپورٹ ہونے کے باوجود پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکاری، متاثرہ خاتون کی آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے انصاف کی اپیل