کرائمز

ٹھٹھہ پولیس ان ایکشن ، 215 کلو گٹکا ماوا برآمد

ٹھٹہ (کرائمز پوائنٹ )ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،9 گٹکا مٹیریل سپلائر، 5 منشیات فروش سمیت 14 ملزمان گرفتار، مقدمات درج،215 کلو گٹکا مٹیریل، 470 پیکٹ گٹکا ماوا، 2 رکشہ، 1 کورولا کار اور 138 بیگز دیسی شراب برآمد،ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر (دہابیجی، گھارو، ٹھٹہ، کیٹی بندر، سی آئی اے پولیس) نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے 9 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان اویس نیازی، حفیظ اللہ خاصخیلی، محمد حسن کیریو، مسمات نصیباں سمیجو، مسمات مھر النساء سمیجو، مسمات امینا سٹھیو، مسمات جنت خاصخیلی، مسمات مریم خاصخیلی، مسمات مھناز سمیجو اور 3 منشیات فروش ملزمان محمد عرس جوکھیو، علی حسن پنھور، ھاشم شورو، محمد علی بروہی، سلطان ملاح کو گرفتار کرلیا، گرفتار گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان کے قبضے سے 215 کلو گٹکا مٹیریل، 470 پیکٹ گٹکا ماوا، 2 رکشہ، 1 کورولا کار اور منشیات فروش ملزمان کے قبضے سے 138 بیگز دیسی شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں پر گٹکا ائیکٹ اور منشیات آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں،. ترجمان ٹھٹہ پولیس

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button