کرائمز
ہوشربا مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا: چوہدری جاوید شمشاد
قصور /الہ آباد (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام / شریف ساجد )الہ آباد میں پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ مسلسل اضافے نے عوام کو شدید معاشی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے۔ سابق چیئرمین یونین کونسل گیلن ہٹھاڑ، چوہدری جاوید شمشاد نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے اس بے قابو طوفان نے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور عام آدمی کے لیے بنیادی ضروریات زندگی پوری کرنا بھی مشکل ہو چکا ہے۔