کرائمز

بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی

جلال پور بھٹیاں (نامہ نگار) جلال پور بھٹیاں میں شدید گرمی اور حبس کے ساتھ ساتھ بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہےجلال پور بھٹیاں تفصیلات کے مطابق دن کے اوقات میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ بجلی کی بار بار بندش نے صورتحال کو مزید سنگین کر دیا ہےکاروباری طبقہ بے حد پریشان ہے اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ہفتے میں دو دن "پرمٹ” کے نام پر بجلی کی مکمل بندش معمول بن چکی ہےمتعدد علاقوں میں ٹرانسفارمر خراب ہو چکے ہیں لیکن واپڈا حکام کی جانب سے کئی کئی گھنٹے مرمت کے لیے عملہ بھی نہیں پہنچتا عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور اس مسئلے کے مستقل حل کا مطالبہ کیا ہے تاکہ گرمی کے اس موسم میں شہری مزید اذیت کا شکار نہ ہوں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button