۔معروف برانڈ کے نام سے جعلی جوس تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا
اوکاڑہ ( نامہ نگار) اوکاڑہ فوڈ سیفٹی ٹیم کی بڑی کارروائی۔معروف برانڈ کے نام سے جعلی جوس تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسی رضا کی ہدایت پر اوکاڑہ فوڈ سیفٹی ٹیم نےچک نمبر 4 جی ڈی میں ایک نجی جوس پلانٹ کی انسپیکشن کی جہاں سے 180 لیٹر غیر معیاری جوس، 25 کلو پیکنگ مٹیریل پایا گیا. فوڈ سیفٹی ٹیم نے جوس یونٹ سے غیر میعاری جوس اور دیگر سامان قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف استغاثہ تھانہ چوچک دے دیا ۔پولیس تھانہ چوچک نے مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دی ہے ، جوس یونٹ کی پروڈکشن بند، ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یونٹ پر معروف برانڈ کے نام سے منسوب جوس کی جعلی پیکنگ کی جارہی تھی۔ جوس کے اوپر جعلی لیبلنگ اور نقلی پتہ درج کیا گیا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے جعلی جوس، پیکنگ مٹیریل اور خالی بوتلیں ضبط کرلی گئیں۔ جوس کی مزید جانچ کیلئے سیمپل لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔ مشروبات کی تیاری میں جعل سازی اور دھوکہ دہی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا.