لاہور ، شاہدرہ ،گروہ کی شکل میں وارداتیں کرنے والا 6 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
لاہور(کرائمز پوائنٹ )اے ایس پی شاہدرہ سرکل سید احسان شاہ کی شاہدرہ میں پریس کانفرنس،شاہدرہ سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر گروہ کی شکل میں وارداتیں کرنے والا 6 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار،ملزمان نے داتا دربار ،لوئر مال ،راوی روڈ،شاہدرہ نجی ہسپتال بوٹا پارک میں ڈکیتی کی واردات کی،شاہدرہ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے واردات کے دوران چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور نقد رقم سمیت اسلحہ برآمد کر لیا ،اے ایس پی شاہدرہ،گرفتار ملزمان میں سرغنہ محسن اور عمر عظمت کو پولیس مقابلہ کے دوران گزشتہ رات زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا،احسان شاہ،گینگ کے دیگر ملزمان شہباز،بلال، ساحل اور زوہیب کو ہیومین ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا،اے ایس پی شاہدرہ احسان شاہ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہیں،سید احسان شاہ،شاہدرہ پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کیا،سید احسان شاہ،ملزمان نے ایک ماہ قبل گھر میں گھس کر عائشہ نامی لڑکی کو قتل جبکہ نسیم بی بی اور اسکے بیٹے قیصر کو شدید زخمی کیا،ملزمان گزشتہ رات واردات کے دوران بچنے والے زخمی قیصر نامی شہری کو قتل کرنے کے لیے ہسپتال جارہے تھے،اے ایس پی ،ملزمان وقاص عرف وقاصو اور کاشف کو اسلحہ سمیت خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او شاہدرہ میاں تحسین نجم نے ٹیم کے ہمراہ گرفتار کیا،اے ایس پی شاہدرہ،ملزمان قتل کی لزہ خیز واردات کر کے روپوش تھے،اے ایس پی شاہدرہ،گرفتار ملزمان کو مزید انٹیروگیشن کے لیے انویسٹی گیشن کے حوالے کیا گیا،اے ایس پی شاہدرہ سید احسان شاہ،انسداد جرائم کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ،اے ایس پی شاہدرہ ،عوام الناس کے جان و مال حفاظت اولین زمہ داری ہے ،اے ایس پی شاہدرہ سید احسان شاہ،متحرک گینگ کی گرفتاری پر اہل علاقہ کی طرف سے خوشی کااظہار،عوام الناس کی جانب سے شاہدرہ پولیس پر گل باشی کی گئی پھولوں کے ہار پہنائے اور پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے گے،ترجمان پولیس