علاقائی خبریں
سیدہ حمیرا شاہ کا بارش رکنے کے بعد شہر کے مختلف مقامات کا وزٹ
شجاع آباد (اظہر تاج قریشی)شجاع آباد اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ نے بارش رکنے کے بعد شہر کے مختلف مقامات کا وزٹ کیا تفصیلات کے مطابق اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حمیرا شاہ کا کہنا تھا کہ سیوریج کی ٹیمیں مشینری فیلڈ میں موجود ہیں پانی کو مشینری کی مدد سے نکالا جارہا ہے اسسٹنٹ کمشنر نے ڈسپوزل اسٹیشنز چیک کیے عملےکو ہدایت جاری کیں کہ ڈسپوزل اسٹیشن کے اسٹینڈ بائی جنریٹرز فعال رکھیں اور فل کپیسٹی پر چلائے جائیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیمیں کام کر رہی ہیں جلد ہی تمام روڈز کلیئر کردیے جائے گے۔