علاقائی خبریں

نیورو انسٹیٹیوٹ اتوار کو بھی ایم آر آئی کرنے والا صوبے کا پہلا ہسپتال بن گیا

لاہور (آئی این پی) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز (پنز) نے مریضوں کی سہولت کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ایم آر آئی ٹیسٹ کی سہولت اتوار کے دن بھی فراہم کرنےکا اغاز کردیا۔ اس سلسلے میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنز، پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف مریضوں کا قیمتی وقت بچے گا بلکہ انہیں نجی سیکٹر میں بھاری اخراجات بھی برداشت نہیں کرنا پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہیلتھ ویژن کے تحت مریضوں کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں، اور یہ صوبے کا پہلا ہسپتال ہے جہاں اتوار کو بھی ایم آر آئی کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔پروفیسر آصف بشیر نے مزید کہا کہ بروقت ایم آر آئی ٹیسٹ ہونے سے مریضوں کے آپریشنز بھی جلد ممکن ہو سکیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ہیلتھ پروفیشنلز مریضوں کو علاج و معالجہ اور تشخیصی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 24 گھنٹے الرٹ رہتے ہیں۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عمر اسحق ؛ڈاکٹر عدنان خالد؛نرسنگ سپریڈنٹ اسیہ خانم اور دیگر انتظامی ڈاکٹرز موجود تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button