کرائمز

تیز رفتار شہروز مژدہ کی ٹکر ایک عورت اور بچہ جاں بحق

فیروزوٹواں (میاں ایوب نول) میں تیز رفتار شہروز مژدہ کی فٹ پاتھ پر کھڑی فیملی کو ٹکر حادثہ کے نتیجے میں ایک عورت اور بچہ جاں بحق جبکہ ایک مرد اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق
لاہور سے فیصل آباد جانے والے تیز رفتار شہروز مزدہ کی فیروزوٹواں فٹ پاتھ پر کھڑی فیملی کو ٹکر جس کے نتیجے میں ایک عورت جاں بحق جس کی شناخت شبیلہ بی بی زوجہ محمد لطیف ساکن دیوان کوٹ ننکانہ صاحب سے ہوئی جبکہ دوسرے جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت محمد ہادی ولد رضوان عمر تقریباً دس سال ساکن کھرڑیانوالہ ضلع فیصل آباد سے ہوئی ریسکیو 1122 اور بھکھی موقع پر پہنچ گئے ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا مزدہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا بھکھی پولیس نے مزدہ اور لاشوں کو تحویل میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button