ننکانہ صاحب ،محکمہ اوقاف کا زاہد امجد کماو پت ، لا چار خاتون بے گھر
ننکانہ صاحب(محمد اجمل شہزاد ) ملک زاہد امجد ملازم محکمہ اوقاف اور آ پنے ساتھ 5 نا معلوم ملازمین سے مل کر لا چارہ خاتون کے گھر کی دیواریں گرا دیں اور لاکھوں روپے کا نقصان کر دیا۔ اور لاچارہ خاتون کو گھر سے بے گھر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک زاہد امجد ملازم محکمہ اوقاف اور آ پنے ساتھ 5 نا معلوم ملازمین سے مل کر لا چارہ خاتون کے گھر کی دیواریں گرا دیں اور لاکھوں روپے کا نقصان کر دیا۔ اور لاچارہ خاتون کو گھر سے بے گھر کر دیا۔متاثرہ خاتون ننکانہ صاحب چونگی نمبر 5کی رہائشی ہے ۔متاثرہ خاتون اور اس کا خاوند گھر میں موجود تھے ملک زاہد امجد اور اس کے 5 نا معلوم افراد کے ہمراہ متاثرہ خاتون کے گھر کے باہر آتے ہی ملک زاہد امجد نے متاثرہ خاتون دیکھتے ہی غلیظ قسم کی گالیاں دینا شروع کر دیں اس اثناء میں متاثرہ خاتون کے خاوند کو بھی غلیظ قسم کی گالیاں دیں اس کو گر بیان سے پکڑ لیا اور اس کے ساتھ ہاتھا پائی کرنا شروع کر دیں ۔سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں کہ میں سرکاری ملازم ہوں میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑسکتا۔اسی بناء پر آئے روز غریب خاتون کو ہراساں پریشان بلیک میل کرتا ہے اور کہتا ہے کہ اگر تم نے پلاٹ تعمیر کرنا ہے تو مجھے رشوت دو اور خاتون کو دفتر میں بلا کر بد تمیزی کرتا ہے۔ متاثرہ خاتون کا ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔