اسلام آباد بڑے منشیات فروش تائب ، عوام میں خوشی کی لہر
اسلام آباد/ پی ایس نون (کرائمز پوائنٹ /قاسم منیر )آئی جی اسلام آباد کی خصوصی ہدایت ” نشہ اب نہیں ” کے تحت ایس ڈی پی او سرکل ترنول انصار علی ایس ایچ او انسپکٹر شبیر تنولی اور عجائب خان کی کاوشیں رنگ لے آئیں ۔گاؤں ڈورہ کے منشیات فروش معززین علاقہ کی موجودگی میں منشیات فروشی سے تائب ہونے کیلئے مسجد پہنچ گئے گاؤں کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں ڈورہ جو منشیات فروشی میں مشہور جانا جاتا تھا ۔عجائب خان کی کاوشوں سے ایس ڈی پی او سرکل ترنول اور ایس ایچ او کی موجودگی میں گاؤں کے اکثریتی لوگ جمعتہ المبارک کے بابرکت دن مرکزی مسجد اکٹھے ہوئے اور معززین علاقہ کی موجودگی میں یہ عہد کیا کہ اج کے بعد منشیات فروشی کریں گے اور نہ ہی منشیات فروشوں کا ساتھ دیں گے معززین علاقہ کا ایس ڈی پی او کی موجودگی میں یہ کہنا تھا کہ چند شرپسند عناصر اس گھناؤنے کام میں ملوث ہیں لیکن کچھ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ دشمنی کی وجہ سے شکایت کرتے ہیں جس پر بلا تحقیق پولیس 9c کے پرچے دے دیتی ھے جس پر ایس ڈی پی او نے کہا کہ پہلے جو بھی منشیات فروشی میں ملوث تھے وہ عہد کریں اج کےبعد منشیات فروشی نہیں کریں گے کسی کی ذاتی دشمنی کی شکایت پر 9سی کی ایف آئی آر قطعی طور پر درج نہیں ہوگی جس پر معززین علاقہ کی موجودگی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جسکی سربراہی عجائب خان کو سونپی گئی اور تہیہ کیا گیا کہ آج کے بعد گاؤں میں موجود گھناؤنے کام میں ملوث افراد کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور پولیس کے ساتھ مل کر منشیات فروشی کا قلعہ قمع کیا جائے گا جسے علاقہ معززین نے سراہا اور پولیس کا ساتھ دینے کا بھی عہد کیا