قصور:انتظامیہ کی ملی بھگت ، ناقص ،غیر معیاری کھانوں کی فروخت جاری
قصور( نوید مہر ) قصور انتظامیہ کی بے حسی اور غفلت کا مظاہرہ قصور شہر میں ہوٹل مالکان کی من مانیوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ آ سکی ہوٹل مالکان ناقص کھانے عوام کو مہنگے داموں فروخت کرنے میں مصروف۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کی شکایات کے باوجود شہر قصور خان بابا ریسٹورنٹ ،قادری کڑاہی والا ،شوکت ہوٹل اسٹیل باغ ،ڈرائیور ہوٹل ،شفیق باربی کیو ،چاندنی چوک جنجوعہ باربی کیو ،منو کڑاہی والے ،مانا مچھلی والا،جاوید فش کارنر ،بلھے شاہ ریسٹورینٹ ،الحبیب چپلی ریسٹورنٹ ،ودیگر شہر کی مین شاہراؤں پر واقع ہوٹلوں میں ناقص کھانوں کی فروخت من مانے ریٹس اور غیر معیاری مصالحہ جات و کوکنگ آئل استعمال کرنے کا انتظامیہ کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا جس کا فائدہ اٹھا کر ہوٹل مالکان شہریوں سے من مانے ریٹس وصول کر کے ناقص کھانے فروخت کر کے وصول کر رہے ہیں ۔شہریوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ ہوٹل مالکان کے قبلے درست کریں اور ناقص کھانے فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور کھانوں کی ریٹ لسٹوں میں کمی کروائی جائے۔