بہاولپور،بھتیجے کی چاچاکی زمین پرقبضہ کرنے کی کوشش، اشتہاری دندنانے لگے
بہاول پور(اقبال وینس ) بھتیجے کی چاچاکی زمین پرقبضہ کرنے کی کوشش’ اشتہاری ملزمان مسلح اسلحہ سمیت اردگردمنڈلاتے رہے آرپی او بہاول پورسے ملزم دانیال اوراشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی کامطالبہ ‘ کانسٹیبل محمدشوکت رہائشی موضع حاجی جھبیل تحصیل احمدپورشرقیہ نے پولیس چوکی ہتھے جی ‘ تھانہ نوشہرہ جدید کودی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میراوالد2018 فوت ہوگیاتھا میں اپنے والد کی زمین جوکہ میری والدہ کے حصے کی ہے کاشت کرتاچلاآرہاہوں آج مورخہ 19-5-2024 بوقت دس بجے دن میرابھتیجا دانیال عرف دانی اورمیری بھابھی نے میری والدہ کے حصے کی زمین مسلح افرادسمیت قبضہ کرنے کی کوشش کی محمدشوکت نے آرپی او بہاول پورسے فوری نوٹس لینے اورکاروائی کامطالبہ کیا پولیس چوکی ہتھے جی نے رپورٹ درج کرلی واضح رہے کہ محمدشوکت پنجاب پولیس ضلع بہاول پورمیں بحیثیت کانسٹیبل ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں