راولپنڈی :سید یاسر حسین شاہ پر بہیمانہ تشدد ، ٹرسٹ پر قبضہ کی کوشش
راولپنڈی (محمد رمضان نصرت)المعصومین ویلفیئر ٹرسٹ کے چئیرمین و مینجنگ ٹرسٹی کرپشن کے بے تاج بادشاہ مولانا کوثر عباس قمی کی اندھیر نگری چوپٹ راج لوٹ مار ساڈھے چار اور غنڈہ گردی کا بے لگام جن آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگا ،زمین پھٹی نہ آسمان ،مولانا کوثر عباس قمی اور اس کی فیملی نے جواں سالہ سید زادی اور اس کے تین معصوم بھائیوں کو یرغمال بنا لیا ،مولانا کوثر عباس قمی اس کی اہلیہ سوتیلی بیٹی اور سوتیلا بیٹا جواں سالہ سید زادی کو ورغلا رہے ہیں ،المعصومین ویلفیئر ٹرسٹ کو اندرون و بیرونِ ملک سے سادات کے نام پر ملنے والے خمس ۔ یتیموں مسکینوں غریبوں معزوروں بیواؤں کے نام پر ملنے والے صدقات و زکاۃ و خیرات و عطیات اور مستحقین طلبہ و طالبات کے نام پر ملنے والی ڈونیشن فنڈز پر پلنے والے بدمعاش غنڈہ گرد آوارہ عبداللہ ،مولانا کوثر عباس قمی کے سوتیلے بیٹے نے بچوں کے باپ سید یاسر حسین شاہ صاحب کو بہت ہی بےدردی اور بےرحمی کےساتھ تپڑوں لاتوں گھونسوں مکوں سے مارتے ہوئے دھکے مار کر المعصومین ویلفیئر ٹرسٹ سے باہر نکال دیا،تریٹ سیداں کے رہائشی بچوں کے باپ سید یاسر حسین شاہ صاحب کی بانی شیعہ علماء کونسل قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب ۔علامہ عارف حسین وحدی صاحب ۔علامہ شبیر علی میسمی صاحب ۔ تمام علمائے فقہ جعفریہ تمام سادات و مومنین ڈھوک پہاڑیاں گلش آباد دھاماں سیداں اڈیالہ روڑ اور تمام اربابِ اختیار سے المعصومین ویلفیئر ٹرسٹ ڈھوک پہاڑیاں سردار ٹاؤن اڈیالہ روڑ راولپنڈی کے چئیرمین و مینجنگ ٹرسٹی مولانا کوثر عباس قمی اور اس کی سنگدل فیملی کے چنگل سے اپنے بچوں کو فلفور بازیاب کروانے کی اپیل