کرائمز
منڈی بہاوالدین :کرائمز پوائنٹ کی خبر پر ڈی پی او کا نوٹس ، دو اہلکار معطل
منڈی بہاءالدین (کرائمز پوائنٹ )منشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان سے مبینہ رابطوں کا انکشاف، ڈی پی او احمد محی الدین نے دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ،ڈی پی او کے حکم پر پولیس اہلکاروں کے خلاف چارج شیٹ کر کے انکوائری شروع کردی گئی،معطل اہلکاروں میں ایک کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل شامل،انکوائری مکمل ہونے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پولیس اہلکار تھانہ میانہ گوندل اور تھانہ گوجرہ میں تعینات تھے