کرائمز

وہاڑی :ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریض رل گئے، ادویات نایاب

وہاڑی(کرائمز پوائنٹ /حاجی شوکت علی)ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریض رل گئے ادویات اور سامان سرجری باہر سٹور سے منگوایا جاتا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال انتظامیہ ادویات مریضوں کو دینے کی بجائے ضائع کرنے لگی ایک طرف تو ڈی ایچ کیو وہاڑی میں ادویات اور سامان سرجری وغیرہ کی قلت دکھائی جاتی ہے اور مریضوں کو باہر پرائیویٹ سٹور سے لانے کا کہا جاتا ہے دوسری طرف ادویات وسامان سرجری سٹور میں پڑا ایکسپائر ہوجاتا ہے تو اسے ضائع کرنے کیلئے کچرے میں پھینک دیا جاتا ہے تصاویر اورویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ انتظامیہ نے بڑی تعداد میں ادویات اور سرجری کا سامان نیڈل،برنولے ودیگر سامان کچرے میں اور دیگر جگہوں پر پھینک کر ضائع کیاہے شہریوں صغیراحمد،محمدسلیم،ثاقب نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی،اعلی حکام سے نوٹس لیکر تحقیقات کے بعد ذمہ داران کا تعین کرکے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہےایم ایس ڈی ایچ کیو سے جب موقف کیلئے کہا گیا توان کا کہنا ہے کہ میں نے چیک کروایا ہے وہ ادویات وسامان سرجری وغیرہ ہمارا نہیں ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button