کرائمز

لاہور :منشیات سے پاک لاہور کیلئےپر عزم ہیں :بلال صدیق کمیانہ

لاہور(کرائمز پوائنٹ ) پولیس منشیات سے پاک لاہور کیلئےپر عزم،بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری،رواں سال میں منشیات کے گھناؤنے کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن میں 4192ملزمان گرفتار، 4063مقدمات درج،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2971کلو سے زائد چرس،144کلو سے زائد ہیروئن،81کلو سے زائد آئس اور28489لیٹر شراب برآم،سٹی ڈویژن میں منشیات کے984ملزمان،کینٹ میں847، سول لائنزمیں448، صدر میں577، اقبال ٹاؤن میں668اورماڈل ٹاؤن میں668ملزمان گرفتار، منشیات فروشوں کے قلع قمع کیلئے بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن جاری ہے۔سی سی پی او لاہور ، نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے منشیات کے ڈیلرز،اسمگلرز اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے شکنجے میں لایا جا رہا ہے۔بلال صدیق کمیانہ ، تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے اطراف میں منشیات فروشوں کی سرکوبی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈآپریشنزمیں تیزی لائی جائے۔سی سی پی او لاہورکی ہدایات ، منشیات کے آن لائن کاروبار میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔بلال صدیق کمیانہ ، منشیات کے مکروہ دھندے کی سپلائی چین میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔سی سی پی او لاہو، سپروائزری افسران انسداد منشیات آپریشنز کی خود نگرانی کریں، متعلقہ اداروں کے اشتراک سے منشیات کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا،والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔بلال صدیق کمیانہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button