کرائمز
لڑکی اور شادی شدہ خاتون بچوں سمیت اغوا
ملتان (کرائم رپورٹر) شہر میں اغوا کے دو مختلف واقعات پیش آنے پر پولیس نے تین نامزد اور نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔۔۔تفصیلات کے مطابق دولت گیٹ پولیس کو فرزانہ انجم نے اطلاع دی کہ ان کی بیٹی کو ملزم بہلا پھسلا کر اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔ دوسری جانب مخدوم رشید پولیس کو منور ظریف نے اطلاع دی کہ نامعلوم ملزم ان کی بیوی اور بچوں کو زبردستی اغوا کرکے لے گئے ہیں۔