فریش داخلہ بھیجنے والے طلبا کے لیے 30مئی تک توسیع کر دی گئی
آلہ آباد/ٹھینگ موڑ (نمائندہ خصوصی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی فریش داخلہ بھیجنے والے طلبہ کے لیے خوشخبری۔ محمد جاوید اقبال کمبوہ ریجنل ڈائریکٹر ۔بی اے اور بی ایڈ میں فریش داخلہ کے خواہش مند طلبہ کے لیے مینول فارم پر 30 مئی 2024ء تک داخلہ بھیجنے کا سنہری موقع۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قصور کے ریجنل ڈائریکٹر جناب محمد جاوید اقبال کمبوہ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ AIOU نے فریش طلبہ کی سہولت اور ان کے پر زور اصرار پر بی اے پروگرام اور بی ایڈ کورس کے لیے داخلہ کی بھیجنے کی تاریخ میں 30 مئی 2024ء تک توسیع کر دی ہے، اب داخلہ کے خواہش مند آن لائن داخلہ کروانے کی بجائے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قصور کے دفتر سے مینول داخلہ فارم لیکر داخلہ بھیج سکتے ہیں۔ داخلہ فارم معہ پراسپکٹس ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قصور میں دستیاب ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میٹرک اور ایف اے کے طلبہ کیلئے ٹیوٹرز کی تقرری عنقریب کر دی جائے گی ۔ طلبہ و طالبات کسی بھی مشکل ، راہنمائی اور معلومات کیلئے AIOU قصور کے دفتر واقع گلبرگ کالونی قصور سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ دفتری عملہ ہر وقت خدمت کیلئے حاضر خدمت ہے، جو طلبہ کی راہنمائی کو اپنا فرض اولین سمجھتا ہے۔