ہائی ایس وین اور 10ویلر ٹرک میں خوفناک تصادم، خاندان کے 11 افراد جاں بحق
چوک سرورشہید(مرزا شہزاد بیگ سے) ہائی ایس وین اور 10ویلر ٹرک میں خوفناک تصادم، ہائی ایس وین میں سوار ایک ہی خاند ان کے گیارہ افراد جاں بحق، 12 زخمی، ریسکیو 1122 کے پاس ایک ہی ایمبولینس ہونے کی وجہ سے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مرنے والوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرورشہید پہنچایا حادثہ این ایچ اے کی جانب سے سڑک کی تعمیر اورپتھر پڑا ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثہ کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں شہری ہسپتال پہنچ گئے تفصیل کے مطابق ملتان سے بھکر جانے والی ہائی ایس وین نمبر1361-Cچوک سرورشہید کے نزدیک اڈہ محمد والا پر ٹرک نمبر836NAD سے خوفناک انداز میں ٹکر گئی جس کے نتیجہ میں ہائی ایس میں موجود ایک ہی خاندان کے 11 افراد صائمہ زوجہ بشیر،زیبا دختر اسلم، محمد اسلم ولد عباد علی، صائم ولد سجاد، شہناز زوجہ اسلم، دلبر حسین ولد نامعلوم، سجاد ولد نامعلوم،نمل ولد شفیق (بچی) عمیر ولد سجاد، حنیفا ں زوجہ جمال دین، حنیفان دلاور دختر دلاور موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والوں میں علی حیدر، سمیر احمد، جبران، انیسہ، شفیق، رضیہ، فہد، سحر شفیق، شمیم اختر۔ رضیہ، بینش اسلم،، ورشہ بتول شامل ہیں، زخمیوں اور مرنے والوں کی نعشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرورشہید پہنچایا گیا۔ ریسکیو1122 کے پاس ایک ہی ایمبولینس ہونے کی وجہ سے مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرورشہید میں بھی ناکافی سہولیات دیکھنے میں آئیں حادثہ نیشنل ہائی وے کی جانب سے سڑک کی تعمیر میں تاخیر اور پتھروں کی وجہ سے پیش ایا