کرائمز

بااثر بھٹہ مالکان نے مزدور خاندان کے 11 افراد اغوا کرلیے

وہاڑی ( حکیم محمد شمعون نذیر )لیبر آفس کے سامنے قصور کے بھٹہ مالکان کی جانب سے وہاڑی میں بھٹہ پر کام کرنے والے خاندان کو اغوا کر نے پر مقامی پولیس کا کاروائی نہ کرنے پر بھٹہ مزدوروں کا مرکزی جنرل سیکرٹری بھٹہ مزدور محمد شبیر کی قیادت میں احتجاج مقامی پولیس ڈی ایس پی ایس ایچ او صدر تھانہ اور بھٹہ مالکان کے خلاف نعرے بازی مزدوروں کی فوری بازیابی کا مطالبہ
قصور کے بھٹہ مالکان کی جانب سے وہاڑی کے بھٹہ مزدوروں کو خاندان سمیت اغواء کرنے کے خلاف بھٹہ مزدوروں نے محمد شبیر جنرل سیکرٹری پاکستان بھٹہ مزدور یونین پنجاب کی قیادت میں لیبر آفس وہاڑی میں احتجاج کیا اور مزدوروں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اج ایک ماہ ہوگیا قصور کے با اثر بھٹہ مالکان چوہدری سعید گجر چوہدری محمود ڈولہ چوہدری عامر بھٹہ خشت قصور نے وہاڑی سے ایک مزدور خاندان کے گیارہ افراد کو جس میں ایک چھ ماہ کا بچہ بھی شامل ہے کو اغوا کیا ہوا ہے جس کی بازیابی کے لیے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی کیونکہ ایس ایچ او تھانہ صدر اور ڈی ایس پی صدر اس معاملے میں ملوث ہیں جس کی وجہ سے بازیاب کیا کروانا ابھی تک ان کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہم دو دن تک وقت دیتے ہیں اگر دو دن میں پورا خاندان بازیاب نا ہوا ہم تیسرے دن ڈپٹی کمشنر افس کے باہر دھرنا دیں گے محمد شبیر نے مزید کہا کہ حکومت اور ادارے بھٹہ مزدوروں کے ساتھ سوتیلا سلوک بند کرے گورنمنٹ پنجاب گزٹ 2023 کےتحت ہمارے بقایا جات فوری طور پر ادا کئے جائیں اس کے علاوہ سوشل سیکورٹی کارڈ جاری کئے جائیں حکومتی احکامات کی روشنی میں یہ ہمارا آئینی حق ہے جو ہمیں ضرور ملنا چاہیے اگر ہمارے مطالبات پورے نا ہوئے تو ہم کام چھوڑ کر غیر معینہ مدت تک دھرنا دیں گے اس موقع پر لیبر افیسر وہاڑی ملک شعبان نے احتجاجی مظاہرین کے مطالبات کو سنتے ہوئے موقف دیتے ہوئے بتایا ہمان کے تمام مطالبات فوری حل کروا رہےہیں جس کیلئے تمام سٹک ہولڈرز سے میٹنگ بھی ہو چکی ہے اس موقع پر مظاہرین نے قصور بھٹہ مالکان ، پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور مزدوروں کی بازیابی کے لیے اعلی حکام ڈی سی وہاڑی سید آصف شاہ ڈی پی او منصور امان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button