علاقائی خبریں
دل کا دورہ پڑنے پر موٹر سائیکل سوار شہری بیوی سمیت فلائی اوور سے گرکر جانبحق
لاہور( آئی این پی) لاہور کے علاقہ فیصل ٹاﺅن میں اکبر چوک فلائی اوور سے میاں بیوی کے گر کر جاں بحق ہونے کی وجہ سامنے آگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے میاں بیوی اقبال ٹاﺅن سے فیروز پور روڈ پر واقع اپنے گھر آرہے تھے جس دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا۔فلائی اوور سے اترتے ہوئے 65سالہ افضل کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ان کی موٹرسائیکل بے قابو ہو کر بانڈری وال سے ٹکرا گئی اور دونوں میاں بیوی فلائی اوور سے نیچے جاگرے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ 60سالہ بیگم عابدہ نور موقع پر جاں بحق ہوگئی اور شوہرشیخ افضل ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑگئے۔