کرائمز

قصور:مخبر کی اطلاع پر پولیس کا ہلہ ، منشیات فروش دھر لیا

قصور/مصطفی آباد/ للیانی(حمید قصوری / نمائندہ کرائمز پوائنٹ ) مصطفی آباد پولیس کی کاروائی،منشیات فروش مدثر منشیات سمیت گرفتار۔تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد پولیس نے ڈی پی او قصور محمد عیسی کی ہدایات کے مطابق ایس ایچ او حسن عمران سید کی نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔پولیس کو اپنے مخبر کے ذریعے اطلاع ملی کہ مصطفی آباد کا رہائشی مدثر حسین جو کہ منشیات کاکاروبار کرتا ہے اور نیواں تھہ کے علاقے میں منشیات سپلائی کر رہا ہے۔پولیس نے ریڈ کرتے ہوئے ملزم مدثر حسین کو گرفتار کر لیا اورملزم کے قبضہ سے 1650 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے مقدمہ دج کر کے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button