چینی ڈپٹی قونصل جنرل کاﺅکی کا الحمراءآرٹس کونسل کا دورہ
لاہور (آئی این پی)چیئرمین بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمراءرضی احمد نے ¾ چینی ڈپٹی قونصل جنرل کاﺅکی ¾ کے دورہ الحمراءآرٹس کونسل کے موقع پر انکا گرمجوشی سے استقبال کیا۔دونوں اعلی عہدیداران کی چیئرمین آفس میں اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات میں دوطرفہ اہم اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین الحمراءرضی احمد نے چینی ڈپٹی قونصل جنرل کاﺅ کی کے ساتھ ملاقات کو خوش آئند قرار دیا اورمستقبل میں ادبی وثقافتی رابطوں میں مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ الحمراءنہ صرف پاکستان بلکہ دُنیا بھر کے ادب اور فنون لطیفہ کی ترقی کا منبع ہے،جہاں متنوع ثقافتیں مل کر ایک حسین امتزاج کو تخلیق کرتی ہیں۔چینی ڈپٹی قونصل جنرل کاﺅکی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح ادب وثقافت کے میدان میں بھی مثالی تعلقات ہے جن کے مزید ترقی کے خواہاں ہیں،الحمراءایک عالمی ادبی وثقافتی ادارہ ہے۔چینی ڈپٹی قونصل جنرل کاﺅکی ¾ کو الحمراءآرٹس کونسل کے مختلف شعبے بھی دیکھائے گئے۔اس موقع پر چیئرمین الحمراءرضی احمد نے ¾کاﺅ کی ¾ کو سوونیئر بھی دیا اور ملاقات کے نتیجے میں پائیدار اور بہترین ادبی وثقافتی رابطوں کی اُمید کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن عمیر حسن بھی موجود تھے۔واضح رہے الحمراءآرٹس کونسل چینی قونصلیٹ جنرل کے ساتھ مل کر مختلف ادبی وثقافتی پروگرام کا انعقا د کرتے رہتے ہیں جن سے عوام کو ایک دوسرے کی ادب وثقافت اور ورثے کو سمجھنے میں مدد مل رہی ہے۔