کرائمز
چیچہ وطنی :ڈاکو لاکھوں روپے کے زیورات چھین کر فرار
چیچہ وطنی(عبدالجبار رحمانی )تھانہ بنگلہ اوکانوالہ اور تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں بیوپاری اور میاں بیوی سے مسلح ڈاکو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اور لاکھوں روپے کے زیورات چھین کر فرار، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج۔ تفصیلات زرائع کے مطابق نواحی گاؤں 112 بارہ ایل میں مسلح ڈاکوؤں نے بیو پاری جاوید کے گھر داخل ہو کر ایک لاکھ 67 ہزار روپے نقدی اور 33 لاکھ روپے کے زیورات لوٹ لیے جبکہ چک نمبر 67 بارہ ایل میں حق نواز اور اس کی بیوی سے دو مو بائل فونز، نقدی زیورات ایک لاکھ 15 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے جاوید اور حق نواز کی مدعیت میں ملزما ن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا