کرائمز

"عدیل جوپو” روڈ رابر گینگ کے 4ارکان سرغنہ سمیت گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ (چوہدری مجاہد حسین )تھانہ پیر محل۔”عدیل جوپو” روڈ رابر گینگ کے 4ارکان سرغنہ سمیت گرفتارلاکھوں روپے نقدی اور اسلحہ برآمد۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبات نثار کی سربراہی میں ٹوبہ پولیس ضلع بھر میں چوری، ڈکیتی،راہزنی اور روڈ رابری کرنے والے گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے حالیہ کاروائی میں ڈی ایس پی پیر محل ظفر اقبال کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پیر محل فضل عباس ایس آئی معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے انٹیلی جنس انفارمیشن اور مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پیر محل اور اس کے گردو نواح میں روڈ رابری کی وارداتیں کرنے والے عدیل جوپوگینگ کے4ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا جن میں سرغنہ گینگ
1۔ عدیل ولد اللہ بخش قوم جوپو سکنہ 56ٹکڑا کمالیہ
2۔ندیم ولد اسحاق قوم کھوکھر سکنہ 55ٹکڑا کمالیہ
3۔وقاص ولد ریاض قوم کھوکھر سکنہ عنایت شاہ660/1
4۔ایوب ولد یعقوب قوم کھوکھر سکنہ عنایت شاہ660/1 شامل ہیں

ملزمان پیر محل،کمالیہ اور گردو نواح میں روڈ رابری کی لگا تار وارداتیں کرتے تھے۔دوران انٹیروگیشن پولیس ٹیم نے ملزمان کے انکشاف پر مختلف جگہوں پر ریڈ کر کے1لاکھ75ہزار روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے ولا اسلحہ برآمدکر لیا ہے۔ملزمان کاریکارڈ چیک کرنے پر ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو ڈکیتی ورابری کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button