کرائمز
اسلام آباد :منشیات فروش دھر لیا 1 کلو سے زائد ہیروئن برآمد
اسلام آباد (کرائمز پوائنٹ )آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کے احکامات کی روشنی میں تھانہ آبپارہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری،ایس ایچ او تھانہ آبپارہ خرم شبیر کی زیر نگرانی اے ایس آئی ذولفقار معہ ہمراہ ٹیم کا منشیات فروشی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے مئوثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری،تھانہ آبپارہ پولیس اے ایس آئی ذولفقار معہ ہمراہ ٹیم نے موٹر سائیکل چوری اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دو مسروقہ موٹر سائیکلز اور ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔،موٹر سائیکل چور اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم کے خلاف تھانہ آبپارہ پولیس میں مقدمہ درج ،ملزم کے خلاف مزید کاروائی جاری