وہاڑی پولیس مقابلہ / 1 پولیس جوان زخمی، 2 نامعلوم ڈکیت ہلاک
وہاڑی(حکیم محمد شمعون نذیر)تھانہ ٹھینگی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ / 1 پولیس جوان زخمی، 2 نامعلوم ڈکیت ہلاک ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی منصور امان پولیس مقابلہ میں زخمی ہونیوالے پولیس جوان کی عیادت کے لیے ڈی ایچ کیو وہاڑی پہنچنے ڈاکٹرز کو بہترین طبی سہولیات اور علاج مہیا کرنے کی ہدایت کی،تفصیلات کے مطابق،تھانہ ٹھینگی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ / 1 پولیس جوان زخمی، 2 نامعلوم ڈکیت ہلاک ملزمان کو پولیس ناکہ بندی پر مشکوک جان کر کر رکنے کا اشارہ کیا مگر ملزمان رکنے کی بجائے فرار ہو گئے پولیس کے تعاقب پر چک نمبر 78 ڈبلیو بی کے قریب پولیس کا ملزمان سے ٹاکرا ہو گیاملزمان نے پولیس کو دیکھ کر سیدھی فائرنگ شروع کر دی،ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے کانسٹیبل حافظ فرحان زخمی ہو گیا فائرنگ کے تبادلہ کے دوران دو نامعلوم ڈکیت بھی ہلاک ہو گئے۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے آلٹو کار، واردات میں چھینا گیا موٹر سائیکل اور اسلحہ قبضہ پولیس میں لے لیا پولیس نے ملزمان کی گاڑی میں موجود مسروقہ جانور بھی برآمد کر لئے ایس ایچ او تھانہ ٹھینگی ارشد عباس نے زخمی پولیس جوان کو معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ نامعلوم ڈکیتوں کی ڈیڈ باڈیز کو برائے پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کردیا گیا ہےڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی منصور امان پولیس مقابلہ میں زخمی ہونیوالے پولیس جوان کی عیادت کے لیے ڈی ایچ کیو وہاڑی پہنچنے ڈی پی او وہاڑی منصور امان نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر جرآت اور بہادری سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے پر پولیس کنسٹیبل حافظ فرحان کی حوصلہ افزائی کی. ڈاکٹرز کو بہترین طبی سہولیات اور علاج مہیا کرنے کی ہدایت کی.اس موقع پر منصور امان ڈی پی او وہاڑی نے کہا کہ وہاڑی پولیس عوام کے تحفظ اور جان و مال کی حفاظت کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔شہریوں میں احساس تحفظ اور ان کے جان و مال اور عزت کی حفاظت کی خاطر وہاڑی پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔عوام کی جان و مال کی حفاظت کے فریضے کی ادائیگی کے دوران اپنی قیمتی جانوں کی پرواہ نہ کرنے والے وہاڑی پولیس کا اصل چہرہ اور ہمارے ہیرو ہیں۔