علاقائی خبریں

ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس کا انعقاد

وہاڑی (حکیم محمد شمعون نذیر) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت محکموں کی بہتری کے اقدامات اور ڈکیٹنگ کی روک تھام کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں سستی روٹی کی فراہمی، اشیاء خورونوش نرخ کے استحکام، ڈویلپمنٹ سکیم، شادی کے کھانے میں ون ڈش کی پابندی، تعلیم اور صحت کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا اورتمام افسران کوانڈیکٹرز پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے کارکردگی کو بہتر اور ڈکیٹنگ کی روک تھام یقینی بنانے کا حکم دیا ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ ضلع بھر میں روٹی اور بریڈ کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنائی جائے روٹی کا سائز اور وزن کم ہونے کی شکایات نہیں ہونی چاہیے پرائس مقرر ہونے کے بعد عمل درآمد کرانا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ذمہ داری ہے گراں فروشوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں کرتے ہوئے بھاری جرمانے اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے محکمہ سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ افسران غیر قانونی گیس کی رفلنگ کے خلاف بھی کاروائیاں کریں اس کے علاوہ گیس کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو مستفید ہونا چاہیے اس حوالے سے سلنڈر کی قیمت میں کسی کو من مانی نہ کرنے دی جائے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ خسرہ کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے خسرہ سے بچاؤ کے لیے جنگی بنیادوں پر ویکسی نیشن کی جائے فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل پروگرام کے تحت بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ہسپتال میں تیمارداروں کو صاف پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ویٹنگ ایریاز میں پنکھے لگے ہونے چاہئیں ہسپتالوں میں مریضوں کے انتظار کا دورانیہ کم از کم ہوناچاہیے انہوں نے مزید کہا کہ بچوں پر حملے کرنے والے آوارہ کتوں کے ہٹانے کی مہم جاری رکھی جائے ستھرا پنجاب پروگرام سرگرمیوں کو بھر پور انداز سے جاری رکھیں شہریوں کی شکایت سے پہلے ہی صفائی ستھرائی ہوجانی چاہیے شہر یا دیہات سے گندے پانی کے جوہڑ کی موجودگی کی شکایت نا قابلِ قبول ہے شہر اور دیہات میں سیوریج اور دیگر مسائل باقاعدگی سے بروقت حل کیے جائیں اس حوالے سے صفائی کے انتظامات اور سروسز پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سکولوں کی خستہ حال عمارتوں کی مرمت اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اس موقع پر تمام متعلقہ افسران موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button