کرائمز
لاہور،سی سی ڈی کیساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں 2ملزمان ہلاک
لاہور (نامہ نگار) لاہور کے علاقے باٹا پور میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں 2ملزمان ہلاک ہو گئے ۔ لاہور پولیس نے کہا کہ ملزمان کی شناخت علی رضا اور منصب علی کے نام سے ہوئی، ملزمان نے سی سی ڈی سول لائنز کی ٹیم پر فائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ میں مارے گئے۔پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا۔