بھوانہ: مسیحا ہی خاتون کی پریشانی کا سبب نکلا ، نوٹس کا مطالبہ
بھوانہ (قمر عباس اعوان)اپریشن کے بعد تولہ مریضہ کے پیٹ میں چھوڑ کر زخم کو ٹانکے لگا کر انسانی زندگی سے کھلواڑ کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف کارواٸی مطالبہ موچی محلہ بھوانہ کی رہاٸشی خاتون ثمینہ بی بی کے پیٹ میں درد تھا جسے ڈاکٹر الطاف کے پراٸیویٹ کلینک پر لایا گیا ڈاکٹر الطاف نے چیک اپ کے بعد فوری اپریشن کا کہا ڈاکٹر الطاف نے 37000ہزار روپے لے کر مزکورہ خاتون کے پیٹ میں رسولی کا اپریشن کیا اور تولیہ مریضہ کے پیٹ میں چھوڑ کر غفلت و لا پراہی کی انتہا کر دی بعد ازاں مریضہ کی شدد درد میں اضافہ ہونے پر لالیاں سے الٹرا ساٶنڈ کروایا گیاتو خاتون کے پیٹ میں تولیہ کی رپورٹ آٸی جو جھنگ کے ڈاکٹر سعید مالک شاہ نے مریضہ کا دوبارہ اپریشن کیا اور خاتون کے پیٹ سے تولیہ نکال کر انسانی جان بچاٸی متاثرہ خاتون نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز، سیکرٹری صحت پنجاب ، کمشنر فیصل آباد، اور ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سے ڈاکٹر الطاف بھوانہ کے خلاف سخت کارواٸی کا مطالبہ کیا ہے