کرائمز

محافظ اسکواڈ کی کارروائی ، 12 سال سے فرار اشتہاری ملزم گرفتار

شجاع آباد(اظہر تاج قریشی )شجاع آباد محافظ اسکواڈ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری کاروائی کے دوران 12 سال سے فرار اشتہاری ملزم گرفتار ، سی پی او ملتان و ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے انچارج و ٹیم کو شاباش تفصیلات کے مطابق انچارج محافظ اسکواڈ سب انسپکٹر مبشر گیلانی کی زیرنگرانی محافظ اسکواڈ ٹیم نمبر 05 پر مشتمل ٹیم نے دوران چیکنگ مشکوک پیدل شخص کو روک کر بذریعہ E پولیس ایپ چیک کیا جوکہ تھانہ صدر جلال پور پیروالا میں درج مقدمہ نمبر 405/12 بجرم 324 کا اشتہاری ملزم تھا ملزم گرفتاری سے بچنے کے لئیے گزشتہ 12 سال سے کراچی فرار تھا اور آج سنٹرل جیل ملتان کسی سے ملاقات کرکے واپس جارہا تھا اور چوک بی سی جی کے قریب محافظ سکواڈ کی سنیپ چیکنگ کے دوارن پکڑا گیا محافظ اسکواڈ ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس تھانہ ممتاز آباد کے حوالہ کردیا۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر اور ایس ایس پی آپریشنز رانا ارسلان زاہد نے انچارج محافظ اسکواڈ سب انسپکٹر مبشر گیلانی اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button