ہارون آباد:3 منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں چرس اور پاؤڈر برآمد
ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر نصیب اللہ خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل تحصیل ہارون آباد راؤ محمدسلیم کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر ہارون آباد مہر عبد الجبار نے علاقہ کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی قابل محنتی اور فرض شناس ہیڈ کانسٹیبل احسن کمال سمیت دیگر پولیس جوانوں نے انتھک محنت کرتے ہوئےتین بڑے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس اور پاوڈر برآمد کر لیا۔ ان منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا ہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر مہر عبدالجبار نے جناح پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد، ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان، جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان سمیت دیگر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر نصیب اللہ خان کی ہدایت پر علاقہ بھر کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرینگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کاروائیوں کا عمل جاری ہے علاقہ بھر سے جرائم کا خاتمہ کرکے علاقہ کو کرائم فری بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔